اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان استحکام پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فواد چودھری کا اچانک گرفتار ہونا ہمارے لئے بھی حیران کن ہے ، ان پر مختلف مقدمات سامنے آئے ہیں اور وہ پولیس کو پہلے سے نامزد تھے ،کورٹ کا پراسس چل رہا تھا۔نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوا ن نے کہا کہ فواد چودھری اگر قانون کو مطلوب تھے تو وہ قانون کی گرفت میں آئے ہیں ،ابھی تک یہ بات سامنے نہیں کہ وہ کس کی زیر حراست میں ہیں۔فواد چودھری کی پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے فردوس عاشق اعوا ن نے کہا کہ فواد چودھری جہانگیر ترین سے بھی ملے ہیں لیکن وہ کچھ کنفیوژن کا شکار ہیں ، جب استحکام پارٹی میں آئے تو ان کا موقف تھا کہ میرا سٹاپ لسٹ سے نکالا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ فواد چودھری کی استحکام پاکستان پارٹی کےساتھ کمیونیکیشن بھی ہے لیکن وہ پارٹی کے ساتھ صحیح کھڑے نہیں ہورہے یہ ابہام ہے اس کا دور ہونا ضروری ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر فواد چودھری کی گرفتاری غیر قانونی ہوئی ہے تو استحکام پاکستان پارٹی ان کے لئے قانونی جنگ لڑے گی ۔
فواد چودھری کا اچانک گرفتار ہونا ہمارے لئے بھی حیران کن ہے ،فردوس عاشق اعوان








