اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی منشور کمیٹی کا ابتدائی اجلاس ہفتہ کو منعقد ہوا۔ منشور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی کی زیر صدارت اجلاس میں مسلم لیگ(ن) کے مرکزی راہنما خواجہ سعد رفیق اور بیرسٹر ظفر اللہ خان بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے انتخابات 2024 کے منشور کی تیاری کے حوالے سے مختلف تجاویز پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس کے بعد رابطہ کرنے پر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ روایتی منشور نہیں ہو گا۔ تمام شعبوں کے نمایاں افراد اور تنظیموں سے رابطہ کرکے تجاویز لی جائیں گی۔ اس ضمن میں ہم خطوط لکھ رہے ہیں اور رابطہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا منشور آئندہ پانچ سال کے لئے ایک جامع پالیسی دستاویز اور حکمت عملی ہوگی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ن لیگ کا منشور روایتی منشور نہیں ،آئندہ پانچ سال کے لئے ایک جامع پالیسی دستاویز اور حکمت عملی ہوگی، عرفان صدیقی








