بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انتخابات کے حوالے سے ملکی تاریخ اچھی نہیں رہی، نہ کبھی شفاف الیکشن ہوئے، نوید قمر

ٹنڈو محمد خان: پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید نوید قمر نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات جوڈیشری کے ذریعے کروائے جائیں یا ایگزیکٹو کے ذریعے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا بس انتخابات شفاف ہونے چاہئیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نوید قمر نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے ملکی تاریخ اچھی نہیں رہی اور نہ ہی کبھی صاف شفاف الیکشن ہوئے ہیں۔
نوید قمر کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں اب انتخابات سے کوئی بہانہ بنا کر بھاگنا مشکل ہوگا اور الیکشن میں جس پارٹی کو عوام جتنا حصہ دیتی ہے اس کو ملنا چاہیے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ جب نواز شریف کو سزا دی گئی تو وہ بھی زیادتی کے زمرے میں آتا ہے وہ بھی لگتا تھا کہ ایک پلان کے تحت کیا گیا لیکن اس کو ریورس کرنے کے لیے ایک سلسلہ چل رہا ہے جس کے تحت نواز شریف کی سزا حکومت نے معطل کردی مجھے تو نہیں معلوم وہ کون سا قانون ہے جس کے تحت ان کی سزا معاف کی گئی یا کسی بھی ملک میں ایسا نہیں ہوتا کہ ایئرپورٹ پر جا کر حاضری لگوائی جائے اس سے یہ تاثر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ یہ ہمارے فیورٹ ہیں۔