اسلام آباد(ممتازنیوز) سابق اٹارنی جنرل عرفان قادرنے کہاہے کہ سابق چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے جسٹس مظاہر نقوی کا فائدہ نہیں نقصان کیا ، ا ب جسٹس مظاہر نقوی کے پاس استعفیٰ دیکر بھاگنے کا راستہ بند ہوگیا،الزامات ثابت ہوگئے تو مراعات بھی ختم ہوجائیں گی۔ایک انٹرویومیں عرفان قادرنے کہاکہ جسٹس مظاہرنقوی جب الزامات لگے تھے تو اسی وقت اپنی پوزیشن واضح کردیتے تو شایدآج یہ نوبت نہ آتی،سابق چیف جسٹس نے معاملہ کو التو ا میں رکھا جس سے یہ تاثر پیداہواکہ شایدالزامات میں صداقت ہے۔
بندیال نے جسٹس مظاہر نقوی کا نقصان کیا ، ا ب استعفیٰ دیکر بھاگنے کا راستہ بند ہوگیا،عرفان قادر








