بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم ہوتا تو غزہ کے مجاہدین کے پاس ہوتا: سراج الحق

اسلام آباد: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر میں وزیراعظم ہوتا تو فلسطینی مسلمانوں کی مدد کیلئے غزہ میں ہوتا۔

جماعت اسلامی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے جاری سراج الحق کے بیان میں کہا ہے کہ ’آج میں وزیر اعظم ہوتا، اگر بائیڈن 85 سال کی عمر میں تل ابیب جا سکتا ہے تو میں بھی ادھر غزہ کے مجاہدین کے ساتھ ہوتا، اس لیے کہ یہ غیرت اور انسانیت کا تقاضہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر میں غلط ہوں مجھے ایک کام بھی نہیں کرنا چاہیے لیکن غزہ، مجاہدین اور فلسطین حق پر ہیں، امریکا کے اداکار اور بچے ان کے حق میں بولتے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ حکمران کا کام بیان دینا اور تقریر کرنا نہیں ہے بلکہ اس کا کام ایکشن لینا ہے، اگر میں حکمران ہوتا تو میں ایکشن لیتا۔