اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعلی محمدنے کہاہے کہ ہم اپنے نظریے پر الیکشن لڑیں گے، کوشش ہوگی پاکستان کاکوئی حلقہ خالی نہ چھوڑیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مشکلات کا شکارہیں مگر اپنی کوشش کریں گے، عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں، ہمیں وہ تمام حقوق ملنے چاہئیں جو ایک پاکستانی کو ملتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چیف الیکشن کمشنربتائیں کدھر ہے لیول پلیئنگ فیلڈ؟.۔انہوں نے کہاکہ صدرمملکت سے مجھے ابھی بھی بڑی امیدہے۔
اپنے نظریے پر الیکشن لڑیں گے، کوشش ہوگی کوئی حلقہ خالی نہ چھوڑیں،علی محمد








