facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ق لیگ کے بغیر بھی عدم اعتماد کامیاب ہو جائے گی: شاہد خاقان عباسی کابڑا دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دعوی کیا ہے کہ ق لیگ کے 5 ارکان ہیں، ان کے بغیر بھی عدم اعتماد ہو جائے گی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ  تحریک عدم اعتماد کے لیے ق لیگ کو دعوت دی ہے، ق لیگ نے فیصلہ کرنا ہے وہ اقتدارکے ساتھ رہیں گے یا عوام کے ساتھ رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلی حکومت ہے جس نے دعوے کیے تھے کہ احتساب کریں گے، ہم نیب کے یہ تماشے 22 سال سے بھگت رہے ہیں، نیب کو ختم کرنا پڑے گا کیونکہ نیب میں بنائے گئے جعلی مقدموں کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیب وہ ادارہ ہے جس نے ملک کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا، چیئرمین نیب کو جھوٹے اور جعلی مقدمات کا جواب دینا پڑے گا۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پچھلے کئی سال سے ہم کہہ رہے ہیں کہ نیب نے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلا ہے، نیب نے کاروبار اور معیشت کو تباہ کر دیا ہے، نیب کم سے کم دو الفاظ ہی کہہ دے کہ ہم سے غلطی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کل مقدمہ ختم کر دیا جس کی منظوری چیئرمین نیب نے دی تھی، صرف سیاسی وفاداریاں تبدیل کرانے کے کیس ہیں، اگلی جو حکومت آئے گی نیب کو بند کرے گی کیونکہ اس نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔