بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 نگران وزیر اعظم سے چیف الیکشن کمشنر کی ملاقا ت،انتخابات کی تیاریوں سے آگاہ کیا

اسلام آباد(ممتازنیوز) نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقا ت کی جس میں چیف الیکشن کمشنر نے وزیر اعظم کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے کمیشن کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔
چیف الیکشن کمشنر نے وزیر اعظم کو عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔
اس موقع پر انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ حکومت الیکشن کمیشن کو ملک میں آزادانہ، صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے ہر قسم کا تعاون کرے گی اور تمام ضروری وسائل کی فراہمی یقینی بنائے گی۔