بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

3 بڑی کار کمپنیوں کے مینو فیکچرنگ لائسنس بحال

وزارت صنعت وپیداوار نے 3 بڑی کار کمپنیوں کے مینو فیکچرنگ لائسنس بحال کر دیے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کاکہنا ہے کہ کار مینو فیکچررز کے معطل شدہ لائسنس عارضی طور پر بحال کیے گئے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی ایکسپورٹ،لوکلائزیشن سے متعلق شرائط پوری نہ کرنے پر کار کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق کار ساز کمپنیوں نے گاڑیوں کی پیداوار نہیں بڑھائی اور 2 فیصد ایکسپورٹ سے متعلق شرط بھی پوری نہیں کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 بڑی کار کمپنیوں کے مینو فیکچرنگ لائسنس بحال کرنے کے بعد کار مینو فیکچررز سے 31 دسمبر تک بزنس پلان طلب کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کار ساز کمپنیاں گاڑیوں کے آلات و اسپیئر پارٹس مقامی سطح پر تیار کرنے کی پابند ہیں۔