بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیض حمیدعمران کابینہ کا حصہ ، وزیراعظم آفس میں بیٹھے رہتے تھے،ندیم افضل چن کادعویٰ

 

اسلام آباد(ممتازنیوز)پیپلزپارٹی کے رہنماندیم افضل چن نے دعویٰ کیا ہےکہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمیدعمران خان کی کابینہ کا حصہ تھے ،روزانہ وزیراعظم آفس میں بیٹھے رہتے تھے۔انہوں نے یہ دعویٰ ایک نیوزویب سائٹ کو انٹرویو میں کیا۔واضح رہے کہ ندیم افضل چن نے پیپلزپارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکرلی تھی اور وہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے عہدے پر فائزرہے تاہم کچھ عرصے بعد انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کو بیوقوفی قراردیتے ہوئے عمران خان سے راہیں جداکرلی تھیں۔