فیصل آباد: مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثناء اللہ اور جنرل سیکرٹری پنجاب سردار اویس لغاری سے مظفر گڑھ سٹی کے صوبائی حلقہ پی پی 268 سے محمد اجمل چانڈیا نے ملاقات کی اورساتھیوں سمیت پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔انہوں نے نوازشریف اور صدر مسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کی قیادت پہ بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔محمد اجمل چانڈیہ نے 2018 میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا اور 17 ووٹوں سے شکست کھا گئے تھے۔راناثناءاللہ اور اویس لغاری نے محمد اجمل چانڈیہ اور محمد اکرم چانڈیہ سابقہ چیئرمین میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ کو پارٹی میں خوش آمدید کہااس امید کا اظہار کیا کہ اجمل چانڈیہ اور اکرم چانڈیہ کی مسلم لیگ ن میں شمولیت سے پارٹی اور مضبوط ہوگی۔
محمد اجمل چانڈیا ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن) میں شامل ہوگئے








