بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلوچستان کی ترقی اور عوام کو حقوق کی فراہمی نواز شریف کا ہمیشہ کلیدی ایجنڈا رہا ہے، شہباز شریف

لاہور(ممتازنیوز)سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہاہے کہ بلوچستان کی ترقی اور عوام کو حقوق کی فراہمی نواز شریف کا ہمیشہ کلیدی ایجنڈا رہا ہے۔ وہ نوابزادہ میر حاجی لشکری خان رئیسانی سے گفتگو کررہے تھے۔ شہباز شریف نے آمد پر حاجی لشکری رئیسانی اور دیگر راہنمائوں کا استقبال کیا ۔ میر ہمایوں کرد اور دیگر راہنما بھی ملاقات میں شریک تھے ۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا ۔ شہباز شریف کی حاجی لشکری رئیسانی کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت دیتے انہوں نے کہاکہ حاجی لشکری رئیسانی نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دینے پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ۔شہبازشریف نے کہاکہ ساتھیوں اور دوستوں سے مشاورت کے بعد اپنے فیصلے سے آگاہ کروں گا۔حاجی لشکری رئیسانی نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر کامیاب جلسے پر شہباز شریف کو مبارک دی ۔شہبازشریف نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے،بلوچستان کی ترقی اور عوام کو حقوق کی فراہمی نواز شریف کا ہمیشہ کلیدی ایجنڈا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ گوادر، سی پیک اور ترقی کا عمل بلوچستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ 16 ماہ کے دوران بطور وزیراعظم بلوچستان کے سب سے زیادہ دورے کئے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں دانش سکول کی بنیاد رکھ دی ہے، نوجوانوں کو تعلیم دینا اور ہنرمند بنانا ترقی کے عمل کا حصہ ہے۔ شہباز شریف نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے دوبارہ موقع دیا تو بلوچستان کو ترقی کے عمل میں تاریخی حصہ دیں گے، بلوچستان سمیت تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، حاجی لشکری رئیسانی نے محمد نواز شریف کی ملک وقوم کی ترقی کے لئے خدمات اور وژن کو سراہا۔