اسلام آباد(ممتازنیوز) الیکشن کمیشن کے ترجمان نے صدرعارف علوی کا نام لئے بغیرکہاہے کہ ایک اعلیٰ عہدے دار کی طرف سے آنے والے الیکشن کی شفافیت کو مشکوک بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ردعمل میں ترجمان الیکشن کمیشن نے کہاکہ یہ طرزِعمل مناسب نہیں ہے ۔ الیکشن کمیشن پرعزم ہے کہ انشااللہ الیکشن صاف اور شفاف ہوں گے اور اس امر کو یقینی بنایا جائےگا ۔
ایک اعلیٰ عہدے دار الیکشن کی شفافیت کو مشکوک بنا رہے ہیں،ترجمان الیکشن کمیشن








