بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چئیرمین سینیٹ کا نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد اعظم خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد(ممتازنیوز )چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد اعظم خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے ۔ ہفتہ کویہاں جاری بیان میں چئیرمین سینیٹ نے مرحوم محمد اعظم خان کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی ۔

چئیرمین سینیٹ نے مرحوم کی سیاسی خدمات پر ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، سینیٹ میں قائدایوان سینیٹر اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم نے بھی محمد اعظم خان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بلندی درجات کی دعا کی ہے