بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کانگراں وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

اسلام آباد(ممتازنیوز )نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے نگراں وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیاہے۔ ہفتہ کواپنے ایک بیان میں وزیرِ اعظم نے مرحوم کیلئے بلندی درجات اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیراعظم نے کہاکہ اعظم خان نے تمام عمر عوام کی بطور ایک فرض شناس اور قابل افسر خدمت کی ، بطور سرکاری افسر ان کاکردار تمام سول سرونٹس کیلئے مشعل راہ رہے گا۔

وزیراعظم نے کہاکہ اعظم خان نے بطور نگران وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا مشکل وقت میں صوبے کے انتظامی امور کو احسن طریقے سے انجام دیا ،اعظم خان نے صوبے میں امن و امان اور اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے ۔