بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دشمن پرتوجہ مرکوزکریں،پارٹی چھوڑنے والوں کافیصلہ عمران خان رہائی کے بعدکریں گے ،صدرڈاکٹر عارف علوی کے بیٹے عواب علوی کاٹوئٹ

اسلام آباد(ممتازنیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے بیٹے عواب علوی نے کہاکہ پی ٹی آئی کے جولوگ بھی پارٹی چھوڑ کرجارہے ہیں انہیں زبردستی پارٹی چھوڑنے پرمجبورکیاجارہاہے ،ہفتہ کوسماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پرکارکنوں کے نام پیغام میں انہوں نے کہاکہ جولوگ پارٹی چھوڑ کرجارہے ہیں یانئی جماعت جوائن کررہے ہیں ان کونظرانداز کریں کیونکہ کوئی بھی پارٹی چھوڑ کرجانانہیں چاہتالیکن بہت سے لوگوں پرناقابل یقین حد تک دبائو تھا،عمران خان جب رہاہوں گے تو وہ فیصلہ کریں گے کہ کون صحیح تھااورکون غلط،فی الحال متحد ہوکردشمن پرتوجہ مرکوزکریں۔