گھانا سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی فٹبالر رافیل ڈومینا دوران میچ گرنے کے باعث 28 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
گھانا فٹبال ایسوسی ایشن نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گھانا کی بین الاقوامی فٹبال ٹیم کے لیے کھیلنے والے رافیل ڈومینا ایک میچ کے دوران گرنے کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔
Our thoughts are with the family of Raphael Dwamena at this difficult time.
Raphael represented Ghana wholeheartedly and paid his dues to the country until his unfortunate passing.
We will forever miss him for his dedication to the National Coarse.
Rest In Peace Raphael!🙏🏾🕊️ pic.twitter.com/aI4J1n6RF2
— 🇬🇭 Ghana Football Association (@ghanafaofficial) November 11, 2023
ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں نوجوان فٹبالر کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ رافیل نے سچے دل سے گھانا کی نمائندگی کی اور آخری سانس تک وہ اپنے ملک کے لیے کھیلتے رہے، ان کی کمی ہمیشہ محسوس کریں گے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق فٹبالر ڈومینا کی موت کے بارے میں سرکاری سطح پر کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں، البتہ میچ کی جاری کردہ ویڈیو میں وہ 24 ویں منٹ میں گرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طبی عملہ فٹبالر کی دیکھ بھال کے بعد انہیں ایمبولینس کے ذریعے گراؤنڈ سے اسپتال لے جاتے ہیں۔
ڈومینا اس سے قبل اکتوبر 2021 میں بھی آسٹرین کپ میں میچ کے دوران گرگئے تھے لیکن وہ صحت یاب ہوکر ایکشن میں واپس آئے۔
اپنے کیریئر کے دوران ڈومینا نے اسپین، سوئٹزرلینڈ، آسٹریا اور ڈنمارک کے کلبوں کی نمائندگی کی۔









