مری(ممتازنیوز )جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن نےکہاکہ جے یوآئی نظریاتی سیاست پریقین رکھتی ہے،ہمارے اکابرین کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے ،امن وامان اورمستحکم معیشت کسی بھی ریاست کےلیے ضروری ہوتے ہیں ،اتوار کومری میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانافضل الرحمٰن نے کہاکہ فلسطین میں ہماری مائیں اوربہنیں شہیدہوئی ہیں ،اسرائیل بزدل چھوٹے بچوں اورعورتوں پربمباری کرتاہے ،ہم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیںان کی ہرفورم پرحمایت جار ی رکھیں گے ۔فلسطینی ہمارے بھائی ہیں تمام امت مسلمہ ان کے ساتھ کھڑی ہو،امریکہ برطانیہ اورفرانس میں بھی فلسطینی عوام کے حق میں مظاہرے ہوئے۔
انہوں نے کہاکہ ماضی میں ہمیں بہت سے چیلنجز کاسامناکرناپڑا،ہمیں اب ماضی کی لکیروں کی پیروی کرنے کی بجائے نئے زاویے سے مستقبل کی تعمیرکرنی ہے
فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں ان کی ہرفورم پرحمایت جار ی رکھیں گے،مولانافضل الرحمٰن








