بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نواز شریف کا دورہ بلوچستان، اہم سیاسی شخصیات کی ن لیگ میں شمولیت کا امکان

کوئٹہ: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف منگل کو بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف منگل کو بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ جائیں گے، نواز شریف دورہ بلوچستان میں پارٹی رہنماؤں اور ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کریں گے۔
شہبازشریف اور مریم نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ بلوچستان جائیں گے، نواز شریف سے ملاقات کے بعد بلوچستان کے اہم سیاسی رہنما ن لیگ میں شامل ہوں گے۔

بعد ازاں کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ایاز صادق نے تصدیق کی کہ نواز شریف 14 نومبر کو بلوچستان کے دو روزہ دورے پر جائیں گے۔