بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیئر مین پی ٹی آئی کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کل ہوگی

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کل ہوگی۔
توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیسز سماعت کے لئے مقرر کرلیے گئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کل ہوگی جس میں عمران خان کےخلاف فرد جرم کی کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔
اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت بھی کل ہی ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے اسد عمر اور فواد چوہدری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔