بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد،رضوانہ تشددکیس،سماعت 6 دسمبر تک ملتوی

اسلام آباد (صغیر چوہدری)اسلام آباد ہائی کورٹ نے کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ پر مبینہ تشدد کے باعث سول جج عاصم حفیظ کو نوکری سے برخاست کرنے اور چائلڈ لیبر قوانین پر عمل درآمد کرانے کی درخواست پر چیف کمشنر اسلام آباد اور عدالتی معاونین کو دوبارہ تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کر دی اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کم سن گھریلو ملازمہ رضوانہ پر سول جج کی اہلیہ کے مبینہ تشدد کامقدمہ درج ہونے کے باعث سول جج عاصم حفیظ کو نوکری سے برخاست کرنے اور چائلڈ لیبر روکنے کی درخواست پر سماعت کی۔ وزارت انسانی حقوق نے رپورٹ جمع کرائی ۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا اس کیس میں چائلڈ لیبر ڈیپارٹمنٹ، وزارت قانون، انسانی حقوق کو بھی نوٹس تھا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کم سن بچوں کو ملازمت پر رکھا جا رہا ہے، اسلام آباد کی حد تک چائلڈ لیبر کے معاملات کو دیکھنا ہے، اب تک کیا اقدامات ہوئے ہیں؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے چائلڈ لیبر کے حوالے سے موجود قوانین کی کاپی جمع کرائی جس پر عدالت نے پوچھا ان قوانین کو عمل درآمد کرنا کس کا کام ہے؟ وزارت قانون کے نمائندہ نے بتایا کہ ان قوانین پر عملدرآمد کی ذمہ داری اسلام آباد چائلڈ لیبر ڈیپارٹمنٹ کی ہے۔ کیس کی مزید سماعت 6 دسمبر کو ہو گی