بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبرپختونخوا کے صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ،مرتضیٰ سولنگی کی نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ٹیلی فونک گفتگو

اسلام آباد(ممتازنیوز )نگراں وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی اور نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ،دونوں رہنمائوں کے درمیان آئندہ انتخابات، میڈیا کے شعبے میں تعاون اور صحافیوں کے مسائل سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوانگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو نگراں وزیراعلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اورانتخابی عمل کو صاف، شفاف اور غیر جانبدار بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کو ہر ممکن تعاون اور سہولت فراہم کرنے کے عزم کا اظہارکرتے ہوئےانتخابات کے دوران میڈیا کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔
نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ نگراں حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے،نگراں حکومت آئین کے تحت اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہے ، تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں، خیبرپختونخوا کے صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔