راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی کی ٹیم القادر ٹرسٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔
نیب ٹیم بغیر اسکواڈ کے صرف 2 گاڑیوں میں اڈیالہ جیل پہنچی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اور وقارالحسن نیب ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔
نیب ٹیم القادر ٹرسٹ سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مختلف سوالات کرے گی۔








