اسلام آباد(ممتازنیوز) مسلم لیگ(ن) کے رہنما سینیڑ مصدق ملک نے انتخابات سے پہلے پٹرول مزید سستا ہونے کی نوید سنادی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر فروری میں شفاف الیکشن ہوئے تو ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہوجائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ کہاجاتا ہے کہ ہم نے پی ڈی ایم حکومت کے 16 ماہ میں کیا کیا؟ ہم نے امیر اور غریب کے لیے گیس کا ٹیرف علیحدہ کیا، ہماری پالیسی یہ ہوگی کہ غریب کو بچائیں اور اضافی بوجھ امیر پر پڑے گا،اس میں کسی کو کوئی شک نہیں ہوناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ گیس کے ٹیرف علیحدہ کردیے ہیں،اب اگر غریب اور امیر آدمی ایک جیسی گیس استعمال کرتےہیں تو امیر آدمی کو دوگنا یا تین گنا زیادہ پیسے دینے پڑتے ہیں۔ 570 ملیں ڈالرکی اضافی گیس کی سسٹم ڈالی ہے،تاپی منصوبے کو بحال کیا انہوں نے کہا کہ ہم گردشی قرضہ کم کیا،عبوری حکومت نے بھی اس پر کام کیا ہے۔ مصدق ملک نے کہاکہ یہ ملک کسی والدکی جاگیر نہیں یہاں پہلا حق غریب آدمی ہے۔
مصدق ملک نے انتخابات سے پہلے پٹرول مزید سستا ہونے کی نوید سنادی








