بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ن لیگ قائد میاں نواز شریف ،صدر شہباز شریف آج 2روزہ دورےپرکوئٹہ روانہ ہوں گے،مریم اورنگزیب

لاہور(ممتازنیوز)سابق وفاقی وزیراطلاعات اورمسلم لیگ ن کی رہنماء مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف اور پارٹی صدر شہباز شریف آج دو روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ ہوں گے،منگل کوسماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پرجاری پیغام میں مریم اورنگزیب نےکہاکہ سینئرنائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف اور دیگر پارٹی راہنما بھی ہمراہ ہوں گے۔21 اکتوبر کو وطن واپسی کے بعد قائد نواز شریف پہلی بار بلوچستان آ رہے ہیں جہاں وہ سیاسی قائدین سے اہم ملاقاتوں کے علاوہ پارٹی کے اہم تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گے۔