بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت کی غیر رجسٹرڈ سرنجوں کی فروخت کے خلاف مہم شروع کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(ممتازنیوز)نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ ،پابندی شدہ اور روایتی سرنجوں کی فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے غیر رجسٹرڈ؍پابندی شدہ؍روایتی سرنجوں کی فروخت کے خلاف مہم کا آغاز کرنے کی ہدایت کی ہے۔منگل کو وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر ندیم جان کی ہدایت پر مارکیٹ سروے کا آغاز کیا جارہاہے ۔

ڈاکٹر ندیم خان نے اس حوالے سے ڈریپ ، فیلڈ دفاتر اور صوبائی محکمہ صحت کو ہدایات جاری کر دی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ روایتی سرنجوں کا بار بار استعمال کیا جا سکتا ہے جو کہ ہیپاٹائٹس، ایڈز وغیرہ جیسی متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کا باعث بن سکتی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جن مصنوعات پرپابندی عائد کی گئی ہے ان کی فروخت، تقسیم اور اسٹاکنگ میں ملوث مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جاے گی ۔ واضح رہے کہ ملک بھر جعلی ،غیر رجسٹرڈ ادویات کے خاتمےکےلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے ۔ ملک بھر میں نیشنل ٹاسک فورس کے تحت چھاپے مارے جارہے ہیں ۔