لاہور(ممتازنیوز)سابق وفاقی وزیراطلاعات اورمسلم لیگ ن کی رہنماء مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف دو روزہ دورہ بلوچستان پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔منگل کوسماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پرجاری پیغام میں مریم اورنگزیب نےکہاکہ وزیراعظم نوازشریف نے سی پیک، ہیلتھ کارڈ، تعلیم ترقی، امن، روزگار، کاروبار اور حقوق دئیے تھے، یہ سلسلہ پھر شروع کریں گے، ان شاءاللہ دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی تھی۔ امن پھر واپس لوٹے گا، گا شاءاللہ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف دو روزہ دورہ بلوچستان پر کوئٹہ پہنچ گئے








