facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عامر لیاقت سے علیحدگی سے متعلق طوبیٰ کا مؤقف سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت سے علیحدگی سے متعلق ان کی دوسری اہلیہ طوبیٰ کا مؤقف سامنے آگیا ہے۔ طوبیٰ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ‘میں بوجھل دل کے ساتھ اپنی زندگی میں آنے والی ایک تبدیلی کے حوالے سے آپ سب کو آگاہ کرنا چاہتی ہوں جس سے میری فیملی اور قریبی دوست آگاہ ہیں اور وہ یہ کہ 14 ماہ کی علیحدگی کے بعد یہ بات صاف تھی کہ اب مفاہمت اور صلح کی کوئی امید نہیں بچی لہٰذا مجھے خلع لینے کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ لینا پڑا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں نہیں بتا سکتی کہ یہ عرصہ میرے لیے کتنا مشکل تھا تاہم مجھے اللہ اور اس کے فیصلوں پر یقین ہے۔ میری آپ سب سے اپیل ہے کہ اس مشکل وقت میں میرے فیصلے کا احترام کریں۔‘ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر عامر لیاقت اور طوبیٰ کے درمیان علیحدگی کی خبریں کافی عرصے سے گردش میں تھیں تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔