کوئٹہ(ممتازنیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے زیراہتمام دیوالی کی تقریب ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اور صدر شہبازشریف مریم نواز اوردیگر رہنمائوں نے شرکت کی اورکیک کاٹا،تقریب کا اہتمام سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر درشن نے کیا تھا ،نوازشریف اور شہبازشریف نے ہندوبرادری کو دیوالی کی مبارک دی ۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آئین پاکستان نے اقلیتوں کو برابر کا شہری قرار دیا ہے،اقلیتوں کی بہتری، تحفظ اور ترقی ہمیشہ ترجیح رہی ہے،اقلیتوں نے پاکستان بنانے میں کرداراد اکیا،قیام پاکستان، تعمیر پاکستان اور دفاع پاکستان میں اقلیتیں اہم فریق تھیں، ہیں اور رہیں گی، 2018 سے 2022 تاریکی کے سال تھے، روشنیوں کا دور شروع ہونے والا ہے، پاکستان کی اکثریت اور اقلیت دونوں کے حقوق کی ترقی اور حقوق کی محافظ مسلم لیگ (ن) ہی ہے، ڈاکٹر درشن نے پارٹی قائد نوازشریف اور صدر شہبازشریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہپاکستان مسلم لیگ (ن) اقلیتوں کی ترقی اور تحفظ کی ضمانت ہے
نوازشریف اور شہبازشریف کی ہندوبرادری کو دیوالی کی مبارکباد








