بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ورلڈکپ سیمی فائنل: کیویز کیخلاف شبمن گل ریٹائرڈ ہرٹ، بھارت کے 31 اوورز میں 221 رنز

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

یہ مقابلہ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ہورہا ہے جہاں بھارتی کپتان روہت شرما نے کیویز کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

بھارتی اوپنر کپتان روہت شرما ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کرکے 29 گیندوں پر 47 رنز بناکر پویلین لوٹے، ان کی وکٹ ساؤتھی نے لی۔

اس کے علاوہ اوپنر شبمن گل 79 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے جن کی جگہ اب شریس ائیر بیٹنگ کے لیے آئے ہیں۔

اس وقت بھارت کے 31 اوورز مکمل ہوچکے ہیں اور اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 221 ہے۔

اس سے قبل لیگ مرحلے میں بھارتی ٹیم نے کیویز کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو یعنی کل کھیلا جائے گا، یہ میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ہوگا جہاں میچ طوفان کی نذر ہونے کا خدشہ ہے۔

بارش کے باعث میچ ریزرو ڈے میں بھی ممکن نہیں ہوسکا تو جنوبی افریقا پہلی بار فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گا ۔