بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ن لیگ کے اقلیتی ونگ کی دیوالی کی تقریب، نوازشریف، شہباز شریف اور مریم نے کیک کاٹا

کوئٹہ : مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کی جانب سے دیوالی کی تقریب منعقدکی گئی ۔  ن لیگ کے قائد نواز شریف، پارٹی صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز دیگر رہنماؤں کے ہمراہ بلوچستان کا دو روزہ دورہ کیا۔
کوئٹہ میں ن لیگ کے اقلیتی ونگ کی جانب سے دیوالی کی تقریب ہوئی، تقریب کا اہتمام سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر درشن نے کیا تھا۔
نواز شریف، شہبازشریف اور مریم نواز نے کیک کاٹا۔ نوازشریف اور شہبازشریف نے ہندوبرادری کو دیوالی کی مبارک باد بھی دی۔
اس موقع پر نوازشریف کا کہنا تھاکہ آئین پاکستان نے اقلیتوں کو برابر کا شہری قرار دیا ہے، اقلیتوں کی بہتری، تحفظ اور ترقی ہمیشہ ترجیح رہی ہے، اقلیتوں نے پاکستان بنانے میں کرداراد اکیا۔