اسلام آباد(اصغر چوہدری)بلوچستان کے محکمہ انسدادِ بدعنوانی )اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان( کے سینئر افسران کے ایک وفد نے حال ہی میں اسلام آباد کے اہم سرکاری اداروں کا تین روزہ مطالعاتی دورہ مکمل کیا، وفد نے جن اداروں کا دورہ کیا ان میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا اینٹی منی لانڈرنگ ڈیپارٹمنٹ) اے ایم ایل ڈی( اور فنانشل مانیٹرنگ یونٹ ) ایف ایم یو(شامل ہیں۔
ادارہ جاتی تعاون اور معلومات کے تبادلے کی یہ کوششیں “محکمہ انسداد بدعنوانی بلوچستان کی ادارہ جاتی صلاحیت بڑھانے”کے پروجیکٹ کا حصہ ہیں۔ امریکی سفارت خانے کے بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا انفورسمنٹ افیئرز ) آئی این ایل (کےمالی تعاون سے جاری اس پراجیکٹ پر اکاؤنٹیبلٹی لیب عملدرآمد کروا رہا ہے
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستا ن کے وفد کے اس مطالعاتی دورے کے بنیادی مقاصد ادارہ جاتی روابط کو مضبوط کرنا، اداروں کے درمیان تعاون کو بڑھانااور پاکستان میں بدعنوانی اور مالیاتی جرائم سے نمٹنے کے لیے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اہم معلومات کے تبادلے میں سہولت فراہم کرنا تھے۔ اس دورے میں تنظیمی ڈھانچے اور قانون سازی کے فریم ورک کے بارے میں جامع بریفنگ بھی شامل تھی
دورے کے دوران دیگر شعبوں کے علاوہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان میں مالیاتی تحقیقاتی یونٹ ) ایف آئی یو(کے قیام پر بھی بات چیت کی گئی ۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کے حکام نے ایف آئی اے، ایس ای سی پی اور ایف ایم یو میں ہونے والی ملاقاتوں میں اپنے ہم منصب حکام سے مالیاتی تحقیقات پر ان کے تجربات سے استفادہ کیا ۔ اس پروجیکٹ کا مقصداینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان میں بین الاقوامی میعار کا مالیاتی تحقیقاتی یونٹ ) ایف آئی یو( قائم کرنا ہے
دورے کے اختتام پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کامران بشیر، ڈپٹی ڈائریکٹر، انویسٹی گیشن،اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نے کہا کہ، “یہ مطالعاتی دورہ اور ممکنہ تعاون بدعنوانی سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے ہمارے عزم میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ایف آئی اے، ایس ای سی پی اورایف ایم یوکے ساتھ تعاون کے حوالے سے ابتدائی بات چیت سے نہ صرف ادارہ جاتی تعاون مضبوط ہوگا بلکہ ہمیں ان بہترین طریقوں کو سیکھنے اور اپنانےکا بھی موقع ملے جو متذکرہ بالا اداروں میں کامیاب ثابت ہوئے ہیں۔” انہوں نے مالیاتی جرائم سے نمٹنےمیں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے آئی این ایل کی مالی مدد اور اکاؤنٹیبلٹی لیب کی تکنیکی معاونت پر دونوں اداروں کا شکریہ ادا کیا









