اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی مالدیپ کے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے مالدیپ روانہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق تقریب حلف برداری کل 17 نومبرکومالدیپ میں ہوگی۔
وفاقی وزیر اطلاعات مالدیپ کے صدر محمد معیزو کی تقریب حلف برداری میں حکومت پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی مالدیپ کے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئےمالے روانہ







