اسلام آباد(طارق محمود سمیر)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بالاآخر ذہبی طور پرمیاں نواز شریف کو چوتھی بار بطور وزیر اعظم تسلیم کرنے پر تیار ہو گئے ہیں ،گزشتہ روز اپنےانٹرویو میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم بنتے ہیں تو ان سے حلف لونگا ، ان سطور پر ہم صدر مملکت کو یادہانی کرانا چاہتے ہیں کہ کیا میاں شہباز شریف جب سابق وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے تو کیا وہ غیر منتخب شدہ شخص تھے کہ آپ نے ان سے حلف نہیں لیا تھا ،کسی بھی منتخب وزیر اعظم سے حلف لینا صدر مملکت کے عہدے کی آئینی ذمہ داری ہوتی ہے تاہم اس وقت جناب صدر نے شہباز شریف سے حلف نہیں لیا تھا ،ڈاکٹر عارف علوی کے انٹرویو سے کئی نئے سوالات بھی جنم لے رہے کہ بے شک سابق وزیر اعظم عمران خان کو ڈاکٹر عارف علوی اپنا قائد اور لیڈر بنائیں مگر جب ان سے سوال کیا جاتا ہے کیسز سے متعلق تو کہتے ہیں کہ یہ عدالتوں پر منحصر ہے ،کیا صدر مملکت یہ بتائیں گے کہ مفاہمت کی کوششیں کیوں ناکام ہوئیں ، اگر وہ جواب نہیں دیتے تو ہم یاد کروا دیتے ہیں کہ دن میں چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت کے سپہ سالار جنرل باجوہ کو میر جعفر اور میر صادق قرار دیتے تھے اور رات کو منتیں کی جاتیں تھیں ،ڈاکٹر علوی صاحب یہ خفیہ ملاقاتیں اپکی موجودگی میں ایوان صدر میں ہوتی رہی ہیں ،انہی ملاقاتوں میں صرف اقتدار پر دوبارہ بٹھانے کے لیئے جنرل باجوہ کو تاحیات توسیع کی پیش کش بھی ہوئیں ،آپ ملک کے فرسٹ شہری ہیں اور افواج پاکستان کے سپریم کمانڈر بھی ،قوم کو پورا سچ بتائیں اور یہ بھی بتائیں کہ آئین جمہوریت ،معیشت کے ساتھ کھلواڑ کس نے اور کیوں کیا؟ ۔دوسری جانب تحریک انصاف کے صدر اڈیالہ جیل میں قید چوہدری پرویز الٰہی نے ایک نیا انکشاف کرکے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں آئی ایم ایف اور یورپی یونین کے نمائندے عمران خان سے خفیہ ملاقاتیں کرتے ہیں گو کہ وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے اس بیان کو چوہدری پرویز الٰہی کی غیر سنجیدگی قرار دے کر تردید کر دی ہے تاہم اس بیان کی تحقیقات ضرور ہونی چاہئیں ۔نواز شریف لاہور میں مصروف ہیں اور مسلسل معیشت کی بہتری کے حوالے سے مختلف تجاویز لی جا رہی ہیں جس سے لگتا ہے کہ میاں نواز شریف کو سیاست سے زیادہ ملکی معیشت کی فکرہے اور ہونی بھی چاہیے ،مضبوط معیشت ہی مضبوط پاکستان کی ضامن ہے ۔
حلف آمادگی،علوی نے نواز شریف کو وزیر اعظم تسلیم کرلیا








