بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق سپیکر قومی اسمبلی گوہرایوب خان انتقال کر گئے

ہری پور(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کے والد سابق وزیرخارجہ و سابق سپیکر قومی اسمبلی گوہرایوب خان انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ کل 18نومبردن 3بجے آبائی گاؤں ریحانہ ہری پور خیبرپختونخوا میں ادا کی جائے گی۔ گوہر ایوب خان 15 جنوری 1937ء کو ریحانہ میں پیدا ہوئے تھے، وہ پاکستان کے سابق صدر فیلڈ مارشل ایوب خان کے فرزند تھے۔ وہ 4نومبر 1990ء کو قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے اور 17 اکتوبر 1993ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔ 1997ء سے 1998ء تک پاکستان کے وزیر خارجہ کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں ۔ گوہر ایوب خان کی خودنوشت سوانح عمری انگریزی میں Glimpses into the Corridors of Powerکے نام سے اشاعت پذیر ہوئی۔