لاہور(ممتازنیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف سے سابق ارکان قومی اسمبلی اور سابق پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی ۔ملاقات کرنے والوں میں سابق ارکان قومی اسمبلی چوہدری نور الحسن تنویر، ریاض الحق جج اور ملتان سے سابق پارٹی ٹکٹ ہولڈر مہدی حسن لنگاہ شامل تھے۔ ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور اور آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے امور پر بات ہوئی۔ اس موقع پر شہبازشریف نے کہاکہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی جیت مہنگائی کے ستائے عوام کی جیت ہوگی۔ شہباز شریف نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی جیت پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے ناگزیر ہے، شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان کی معاشی ترقی اولین ایجنڈا ہےعوام کو مہنگائی سے اسی طرح نجات دلائیں گے جس طرح لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی تھی، ان شاءاللہ، شہباز شریف نے کہاکہ جس طرح دہشت گردی اور بد امنی ختم کی تھی، ان شاءاللہ مہنگائی ختم کریں گے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی کا سنہرا دور شروع ہوگا،پارٹی کارکنان اور رہنما روایتی جذبے اور عزم کے ساتھ الیکشن کی تیاری کریں، اللہ تعالیٰ کے فضل سے کامیابی آپ کی ہوگی۔
انتخابات میں ن لیگ کی جیت مہنگائی کے ستائے عوام کی جیت ہوگی،شہبازشریف








