مالے (ممتازنیوز)نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے مالدیپ کے صدر محمد معیزو کی جانب سے دی گئی ضیافت کے موقع پر چین کی اسٹیٹ قونصلر مس شن ژیکن اور چینی نائب وزیر خارجہ سن وی ڈونگ کی سائیڈ لائن ملاقاتیںکیں،ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا،ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفاد کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیاگیا،اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیراطلاعات نے کہاکہ چین اور پاکستان ایک دوسرے کے سب سے زیادہ قابل اعتماد اچھے ہمسائے، اچھے دوست اور بھائی ہیں،پاک چین لازوال دوستی ہر موقع پر ثابت قدم رہی ہے۔
پاک چین لازوال دوستی ہر موقع پر ثابت قدم رہی ہے، مرتضیٰ سولنگی








