بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کی مالدیپ کے صدر اور نائب صدر سےضیافت کے موقع پرملاقات،دونوں رہنمائوں سے مصافحہ کیا اور مبارکباد دی

مالے(ویب ڈیسک)نگراں وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضی سولنگی نے جمعہ کو مالدیپ کے صدر کی جانب سے دی گئی ضیافت کے موقع پر مالدیپ کے نومنتخب صدر محمد معیزو اور نائب صدر محمد لطیف سے ملاقات کی اور مصافحہ کیا۔

اس موقع پر نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ، حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام کی طرف سے دونوں رہنمائوں کو مبارک باد دی اور ان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ نگراں وفاقی وزیر اطلاعات کی مالدیپ کے صدر محمد معیزو کے ساتھ ملاقات کل ہفتہ کو شیڈول ہے۔