بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی سفیر کی جہانگیر ترین سے ملاقات،انتخابات سمیت مختلف امورپرتبادلہ خیال

لاہور(ممتازنیوز )امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر آمد،ڈونلڈ بلوم نے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین سے ملاقات کی،ملاقات میں پارٹی کے سینئر رہنما اسحاق خاکوانی اور عون چوہدری بھی شریک ہوئے،امریکی سفیر اور جہانگیر ترین کی ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور اکنامک ریفارمز ، آئی پی پی کی قیادت کے درمیان آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی گئی،جہانگیر ترین نے انسانی حقوق کے حوالے سے بھی اپنا موقف سامنے رکھتے ہوئے کہاکہ آئی پی پی عام انتخابات کے لیے تیار ہے،آئی پی پی قیادت بھر پور انداز سے اپنی انتخابی اور سیاسی سرگرمیاں شروع کرچکی ہے،امریکی سفیر نے پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کے استحکام کے لئے اپنے بھر پور عزم کا اظہار کیا۔