پشاور(ممتازنیوز )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نےکہاکہ جوتبدیلی کانعرہ لگاتے ہیں انہوں نے تبدیلی نہیں تباہی کی ،جنہوںنے ووٹ کوعزت دو کانعرہ لگایاان کاچہرہ بھی سامنے آگیا،ہمیں اپنی 16ماہ کی کارکردگی پرفخر ہے ،16ماہ کی کارکردگی الیکشن لڑ سکتاہوں ،کیامیرے ساتھ حکومت میں شامل دیگر جماعتیں 16ماہ کی کارکردگی پرالیکشن لڑ سکتی ہیں ،ہفتہ کوپشاورمیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ میں چاہتاہوں کہ عوام کی خدمت کرنے کاموقع ملے ،ایک پارٹی مہنگائی لیگ بن چکی ہے وہ گورننس نہیں کرناچاہتی ،باقی سیاسی جماعتوں کاچہرہ عوام کے سامنے آچکاہے ،بینظیر نے شہاد ت قبول کی لیکن کسی سامنے نہیں جھکی ،ہم حکومت بناکرروٹی کپڑا اورمکان کے نعرے پرعمل کریں گے ۔
16ماہ کی کارکردگی پرفخر ،چاہتاہوں مجھے عوام کی خدمت کاموقع ملے ،بلاول بھٹوزرداری








