بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی آئی اے کی نجکاری : ملازمین پر بڑی پابندی عائد

اسلام آباد (نیوزڈیسک) قومی ائیر لائن ( پی آئی اے ) کی نجکاری پر ممکنہ احتجاج سے مبینہ طور پر بچنے کیلئے وفاقی نگراں حکومت نے ملازمین پر قانونی پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری پر احتجاج سے بچنے کیلئے منصوبہ تیار کرلیا، کابینہ کی منظوری سے پی آئی اے پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا گیا ہے جس کے بعد ملازمین کو احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے پی آئی اے پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے کی منظوری دے دی ہے، پی آئی اے میں احتجاج اور ہڑتال پر پابندی ہوگی۔
پی آئی اے یونین کی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد ہوگی لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کئی سال سے خسارے میں جارہی ہے، گزشتہ دنوں بھی عدم ادائیگی کی وجہ سے پی ایس او نے پی آئی اے کو فیول کی فراہمی سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد حکومت کی جانب سے رقم ادا کی گئی اور طیاروں کیلئے فیول کی فراہمی شروع ہوئی تھی۔