سابق کپتان محمد حفیظ کو ڈائریکٹر اور ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں ملنے پر سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے تحفظات کا اظہار کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نئی تقرریوں سے بورڈ اپنی ساکھ کھوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی نے ستمبر میں ٹیکنیکل کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا اور اسے نومبر میں ڈائریکٹر کرکٹ کم ہیڈ کوچ کے طور پر واپس رکھا گیا؟۔ اس بورڈ کے پاس معاملات چلانے کا کوئی اختیار نہیں۔
ورلڈکپ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اہم تبدیلیاں کی گئیں، محمد حفیظ کو مکی آرتھر کی جگہ ٹیم ڈائریکٹر اور ہیڈکوچ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر کے عہدے کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔
آئی سی سی ورلڈکپ سے قبل محمد حفیظ تکنیکی کمیٹی کے رکن تھے تاہم انکی رائے کو اہمیت نہ دینے پر وہ کمیٹی سے الگ ہوگئے تھے۔دوسری جانب محمد آصف کے طنز کی وجہ سے یہ بھی ہے کہ 2010 میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث رہنے والوں کے ساتھ محمد حفیظ نے کھیلنے سے انکار کردیا تھا جبکہ سلمان بٹ اور محمد عامر کے حوالے سے بھی حفیظ کی یہی رائے تھی۔
Someone resigns in Sep from technical committee and is hired back as director of cricket cum head coach in Nov? Under this chairman PCB is left with zero credibility and authority to run its affairs.
— Muhammad Asif (@MuhammadAsif_26) November 17, 2023









