بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا سیاسی جھٹکا،علی نواز اعوان بھی چھوڑ گئے

اسلام آباد(ممتازنیوز) کپتان کا ایک اور بڑا کھلاڑی ساتھ جھوڑ گیا،سابق وفاقی وزیر علی نواز اعوان بھی پی ٹی آئی چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے۔ استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان کےمطابق علی نواز اعوان نے لاہور میں آئی پی پی کے پیٹرن انچیف جہانگیرترین اور صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں عون چوہدری اورآئی پی پی کی دیگر قیادت بھی موجود تھی۔ اس موقع موقع پر علی نواز اعوان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا۔ جہانگیرترین سے ملاقات میں علی نواز اعوان نے اپنے ائندہ سیاسی فیصلے سے آگاہ کیا۔جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے علی نواز اعوان کو آئی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔