بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آصف علی زرداری نے الیکشن کمیشن پر اعتماد کا اظہار کر دیا

کراچی: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے الیکشن کمیشن پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔
اپنے ایک بیان میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ملک شفاف انتخابات کی طرف جا رہا ہے، پیپلز پارٹی عام انتخابات کیلئے تیار ہے، مجھے الیکشن کمیشن پر پورا اعتماد ہے، وہ شفاف الیکشن کرائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو الیکشن لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
سابق صدر نے کہا کہ یقین ہے کہ 8 فروری کو پیپلز پارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی، ملک کا ماحول انتخابات کیلئے سازگار ہے، الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں۔