نوشہرہ: نوشہرہ سے مولانا فضل الرحمان کے ساتھی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔
رپورٹ کے مطابق نوشہرہ سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صوبائی رہنماء پیر ذوالفقار باچا نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔
مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام اور مرکزی رہنماء کیپٹن صفدر نے ذوالفقار باچا کو ن لیگ میں خوش آمدید کہا۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام پی ڈی ایم کی اتحادی جماعتیں ہیں تاہم اب دونوں جماعتوں نے اپنے اپنے طور پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔
جمعیت علمائے اسلام کا رہنماء مسلم لیگ ن میں شامل








