اسلام آباد(ممتازنیوز )پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما حلقہ پی پی 16کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری افتخار نے کہاہے کہ کٹاریہ میں گیس فراہمی کے منصوبے میں سوئی نادرن گیس رکاوٹ ہے ، حکومت جلد از جلد شہریوں کے اس دیرینہ مسئلے کو حل کرے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کٹاریہ میں گیس فراہمی کے حوالے سے کہا کہ ہم نے شہریوں کو گیس فراہمی کیلئے فنڈز منظور کروائے ہیں جس سے علاقہ میں گیس پائپ لائنیں بچھائی جائیں گی لیکن سوئی نادرن گیس ادارہ بیچ میں بڑ ی رکاوٹ ہے جو فنڈز منظور ہونے کے باوجود اب تک گیس لائنیں نہ ڈال سکا ۔ گیس نہ ملنے کیخلاف شہریوں کے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری افتخار کا کہنا تھا کہ علاقہ مکینوں کا احتجاج بالکل جائز ہے اور پیپلزپارٹی شہریوں کے احتجاج کی حمایت کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جلد از جلد شہریوں کے اس دیرینہ مسئلے کو حل کرے ورنہ شہری راست قدم اٹھانے سے باز نہیں آئیں گے ۔
کٹاریہ میں گیس فراہمی کے منصوبے میں سوئی نادرن گیس رکاوٹ ، حکومت نوٹس لے، چوہدری افتخار








