پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کے رُکن شیر افضل مروت کا ’پروگرام وڑ گیا‘ نامی خوردنی پراڈکٹ سامنے آنے پر ردعمل سامنے آگیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیرافضل مروت نے لکھا کہ وہ جو میرے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑے ہیں، یہ بھی اب کہہ دیں کہ یہ چپس میں نےخود بنوائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کے آپ کا ’پروپیگنڈہ وڑ گیا‘ ہے۔
شیرافضل نے اپنے فولورز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی محبت اور احترام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جتنا آپ مجھ پر بھروسہ کرتے ہیں۔
وو جو میرے پیچے ہاتھ دھو کے پرے ہے، یہ بھی اب کہے دین کے یہ چپس میں خود بنوائے ہیں!
لگتا ہے کے آپکا پروپیگنڈہ "وڑ" گیا ہے۔
میں آپ سب کی محبت اور احترام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جتنا آپ مجھ پر بھروسہ کرتے ہیں، اتنا ہی مجھے اپنی ذمہ داریوں اور وعدوں کا بوجھ محسوس ہوتا ہے جو میں نے آپ… pic.twitter.com/pNLqTjzjO7— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) November 19, 2023
ان کا کہنا ہے کہ اتنا ہی مجھے اپنی ذمہ داریوں اور وعدوں کا بوجھ محسوس ہوتا ہے، جو میں نے آپ سے اور خان صاحب سے کیا تھا۔
انہوں نے ایک ویڈیو بھی شئیر کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشین کے ذریعے خوردنی پراڈکٹ کے ریپر تیار کیے جارہے ہیں، جن پر شیرافضل مروت کی تصویر موجود ہے۔








