آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کا فائنل گزشتہ روز بھارتی شہر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں آسٹریلیا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دی اور چھٹی مرتبہ عالمی چیمپئن بن گیا۔
آسٹریلیا کی فتح کے بعد دنیا بھر کے معروف سابق کرکٹرز سمیت موجودہ کرکٹرز نے فاتح ٹیم کو مبارکباد پیش کی جن میں پاکستانی کرکٹرز بھی شامل تھے لیکن ان سب میں ایک کرکٹر کی انسٹاگرام اسٹوری سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم نے آسٹریلیا کی جیت کے بعد انسٹاگرام کی اسٹوری پر لکھا ‘کرکٹ آسٹریلیا کو مبارک ہو، فائنل میں آپ نے کیا شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا’۔
بابراعظم کی اس اسٹوری پر مداحوں کو گزشتہ سال 2022 میں کھیلا جانے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل یاد آگیا جس میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

انگلش ٹیم کی اس جیت کے بعد بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی تھی جس میں لکھا تھا ‘مبارک ہو انگلینڈ، آپ اس جیت کے مستحق تھے’۔
اب بابراعظم کی جانب سے آسٹریلیا کو مبارکباد پیش کرنے کے بعد صارفین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ یہ بھارتی کرکٹر کے ساتھ مکافاتِ عمل ہوا۔
متعدد صارفین نے کوہلی کی پرانی اسٹوری پوسٹ کی اور تبصرے کیے۔
Thanks babar for giving it back. pic.twitter.com/H7MR8KbEsc
— Ahsan (@ahsann_01) November 19, 2023
ایک خاتون صارف نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ‘بابر نے یہ پوسٹ کسی مقصد کے تحت کی ہے’۔
Babar did that fr pic.twitter.com/8kttUfoEdt
— Sara (@sara_pirzadaa) November 19, 2023
ایک اور صارف نے اسے ‘نیوٹن کی تھرڈ لا’ قرار دیا جس کے مطابق ہر عمل کا کوئی نہ کوئی ردعمل ضرور ہوتا ہے۔
Babar Azam lastest insta story 😁🥰
Newton 3rd law – Well done @babarazam258 #INDvAUS pic.twitter.com/XFIVKLIjax
— Sultan Khan (@MainHoonSultan7) November 19, 2023
Babar posted this on his insta story 💪💪
Oo King, My King pic.twitter.com/oAsi7TnZDX
— Ahmer (@itsAhmerr) November 19, 2023
King Babar Azam Insta story after Australia WIN 👑❤️ pic.twitter.com/RphWElN5hX
— H A M Z A 🇵🇰 | 𝐑𝐚𝐛𝐚𝐢𝐥𝐳𝐳 𝐁𝐝𝐲 🎂❤️🥳 (@HamzaKhan259) November 19, 2023
Babar insta story 🥵😅😅Maza double ho Gia abb😂😂😂😂@babarazam258 @SushantNMehta pic.twitter.com/J58ptoXmGT
— Awais Ali🇵🇰🤍🇱🇷 (@Awaisali132) November 19, 2023
This side of Babar Azam. 🔥 loving this karma 💘#INDvsAUSFinal #INDvAUS #WorldcupFinal pic.twitter.com/SP3AJyyUrS
— Haniya🌻 (@haniwannaflyy) November 19, 2023









