بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات،انتخابات سمیت مختلف امور پرتبادلہ خیال

اسلام آباد(ممتازنیوز )نگراں وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی،ملاقات میں آئندہ عام انتخابات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا،دونوں رہنماؤں نے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابی عمل کی ضرورت پر زور دیا۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ نگراں حکومت آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے پرعزم ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کو تمام ضروری وسائل اور تعاون فراہم کریں گے،انتخابات کا شفاف اور قابل اعتبار طریقے سے انعقاد یقینی بنایا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے آزادانہ، منصفانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے حکومتی عزم کا خیرمقدم کیا