بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسلم لیگ ن اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی ،راناثناء اللہ

لاہور(ممتازنیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ء راناثناء اللہ نے کہاکہ ہم مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والوں کوخوش آمدیدکہتے ہیں ،مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب سے 40سے46نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی ،جنوبی پنجاب سے اپناٹاسک پوراکریں گے ،ن لیگ اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی ،منگل کولاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں ملک تیزی سے ترقی کررہاتھا،عوام ہمارا یقین کریں ہم نے پہلے بھی کردکھایاہے اب بھی کریں گے ،بلاول کوان کے انداز اورزبان سے جواب نہیں دیناچاہتے ہم تلخیاں بڑھانے کی بجائے کم کریں گے